مزاحیہ لطائف


- -

اشتہار


کالی یا سفید

ایک نیوز رپورٹر منڈی میں ایک گائے بیچنے والے کا انٹرویو لینے کیلئے آیا۔ نیوز رپورٹر: آپ اپنی گائے کہاں نہلاتے ہیں؟۔ بیوپاری: جی کالی یا سفید؟۔ رپورٹر: کالی والی۔ بیوپاری: جی میں اسے دریا پر نہلاتا ہوں۔ رپورٹر: اور سفید والی کو؟۔ بیوپاری: جی اسے بھی دریا پر نہلاتا ہوں۔ رپورٹر اس جواب پر تھوڑا حیران ہوا لیکن اس نے انٹرویو جاری رکھا۔ رپورٹر: آپ اپنی گائے کو کیا کھلاتے ہیں؟۔ بیوپاری: کالی یا سفید؟۔ رپورٹر: کالی والی۔ بیوپاری: جی میں اسے چارہ کھلاتا ہوں۔ رپورٹر: اور سفید والی کو؟۔ بیوپاری: جی اسے بھی چارہ ہی کھلاتا ہوں۔ نیوز رپورٹر کو اس بار اور بھی عجیب لگا لیکن اس نے سوچا کہ ایک اور سوال پوچھتا ہوں۔ رپورٹر: آپ اپنی گائے کو رات کو کہاں باندھتے ہیں؟ بیوپاری: کالی یا سفید؟ رپورٹر: کالی والی۔ بیوپاری: جی میں اسے رات کو باڑے میں باندھتا ہوں۔ رپورٹر: اور سفید والی کو؟۔ بیوپاری: جی اسے بھی میں رات کو باڑے میں ہی باندھتا ہوں۔ اب نیوز رپورٹر سے رہا نا گیا۔ رپورٹر: آپ مجھ سے بار بار کالی یا سفید کے بارے میں کیوں پوچھتے ہو جب کہ آپ نے دونوں کے بارے ایک ہی جواب دینا ہوتا ہے۔ بیوپاری: جی وہ اصل میں کالی والی گائے میری اپنی پے۔ رپورٹر: اور سفید والی؟۔ بیوپاری: جی وہ بھی میری اپنی ہی ہے

Share


Tweet


میری بیوی کم سنتی ہے

ایک بوڑھے آدمی کو یہ شک تھا کہ اس کی بیوی کم سنتی ہے۔ اس نے اپنے خاندانی ڈاکٹر کو فون کیا۔ ڈاکٹر نے اسے بیوی کی سماعت چیک کرنے کا ابتدائی طریقہ بتایا کہ پہلے اپنی بیوی سے پچاس فٹ دور کھڑے ہو کر اس سے کچھ کہو۔ اگر وہ کوئی جواب نا دے تو آہستہ آہستہ اس کے نزدیک جاتے جاو جب تک کہ وہ جواب نا دے۔ اس رات جب اس کی بیوی باورچی خانے میں کھانا بنا رہی تھی اس نے باہر کھڑے ہو کر اپنی بیوی سے پوچھا کہ کھانے میں کیا بنا رہی ہو۔ کوئی جواب نا آیا۔ وہ آہستہ آہستہ اس کے قریب جاتا رہا اور پوچھتا رہا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ حتی کہ وہ بلکل اپنی بیوی کے پاس پہنچ گیا۔ اس بار جب اس نے پوچھا کہ کھانے میں کیا بنا رہی ہو تو بیوی نے غصے سے جواب دیا کہ میں آپ کو کتنی دفعہ بتا چکی ہوں کہ مرغی بنا رہی ہوں۔ آپ کو سنائی کیوں نہیں دے رہا

Share


Tweet


بری یاداشت

دو بوڑھے جوڑے ایک ہوٹل میں اکٹھے کھانا کھا رہے تھے۔ پہلا بوڑھا: ارے یار پچھلے ہفتے میں نے اپنی بیوی کیساتھ ایک بہت اچھے ہوٹل میں کھانا کھایا تھا۔ وہ میری زندگی کا سب سے اچھا ہوٹل تھا۔ دوسرا بوڑھا: اس ہوٹل کا کیا نام تھا؟۔ پہلا بوڑھا: ارے یار میری یاداشت بہت کمزور ہو گئی ہے۔ مجھے اس ہوٹل کا نام یاد نہیں آ رہا۔ م سے لڑکیوں کا کونسا نام شروع ہوتا ہے؟۔ دوسرا بوڑھا: ماریہ۔ پہلا بوڑھا: ارے نہیں کوئی اور نام۔ دوسرا بوڑھا: مریم۔ پہلا بوڑھا: ہاں وہی۔ (اپنی بیوی کی طرف مڑتے ہوئے) مریم اس ہوٹل کا کیا نام تھا جس میں ہم نے پچھلے ہفتے کھانا کھایا تھا؟

Share


Tweet


مشکل پاسورڈ

ایک صاحب کا کمپیوٹر خراب ہو گیا۔ انہوں نے ایک ٹیکنیشن کو بلایا۔ ٹیکنیشن نے ان سے کہا کہ آپ کا کمپیوٹر چیک کرنے کے لئے مجھے آپ کے پاسورڈ کی ضرورت ہو گی۔ وہ صاحب بولے کہ میرا پاسورڈ سوپرمین بیٹ مین آئرن مین پنک پینتھر میکی ماوس اسلام آباد ہے۔ ٹیکنیشن نے کہا کہ بہت عجیب پاسورڈ ہے۔ ایسا پاسورڈ رکھنے کی وجہ کیا ہے۔ وہ صاحب بولے کہ یہ ہدایات مجھے کمپیوٹر سے ہی ملی تھیں۔ اس میں لکھا تھا کہ آپ کے پاسورڈ میں کم از کم پانچ کریکٹر اور ایک کیپیٹل ضرور ہونا چاہیے

Share


Tweet


اشتہار


کیمسٹ, میکینک، الیکٹریشن اور پروگرامر ایک گاڑی میں سفر کرتے ہوئے

ایک دفعہ ایک کیمسٹ، مکینک، الیکٹریشن اور پروگرامر ایک گاڑی میں اکٹھے سفر کر رہے تھے۔ سفر کے دوران گاڑی خراب ہو گئی۔ کیمسٹ کہنے لگا کہ ضرور ہم نے گاڑی میں غلط ایندھن ڈلوایا ہو گا۔ مکینک کہنے لگا کہ اس کے انجن یا گیئر خراب ہو گیا ہو گا۔ الیکٹریشن کہنے لگا کہ تم دونوں غلط ہو۔ ضرور اس کی بیٹری خراب ہو گئی ہو گی۔ پروگرامر کہنے لگا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں تحمل مزاجی سے کام لینا چاہیے۔ گاڑی کی تمام ونڈوز (کھڑکیوں) کو بند کرنا چاہیے۔ گاڑی کا انجن بند کرنا چاہیے اور گاڑی کو دوبارہ سٹارٹ کرنا چاہیے

Share


Tweet


دیہاتی کی شرط

ایک دفعہ ایک دیہاتی نے لاٹری میں ایک فلم کا ٹکٹ جیتا۔ فلم دیکھنے کے بعد اس نے اپنے دوست کو وہ فلم دکھانے کی دعوت دی۔ فلم کے دوران ایک سین میں جب ویلن ہیرو کے گھر کی طرف جا رہا تھا تو دیہاتی نے اپنے دوست سے کہا کہ میں تم سے ہزار روپے کی شرط لگاتا ہوں کہ ویلن ہیرو کے گھر کے دروازے سے واپس چلا جائے گا۔ اس کے دوست نے کہا کہ تم یہ فلم پہلے دیکھ چکے ہو، یقینا ایسا ہی ہو گا۔ لیکن دیہاتی کے بار بار ضد کرنے پر اس کے دوست نے اس سے شرط لگا لی۔ سین میں آگے چل کر ویلن ہیرو کے گھر میں دروازہ توڑ کر داخل ہوتا ہے اور اسے ہیرو سے خوب مار بھی پڑتی ہے۔ اس پر وہ دیہاتی مایوس ہو کر اپنے دوست سے کہتا ہے کہ میں نے تو سوچا تھا کہ ایک دفعہ پٹنے کے بعد ویلن دوبارہ ایسی حرکت نہیں کرے گا

Share


Tweet


آسمان میں کیا نظر آ رہا ہے

ایک دفعہ شرلاک ہومز اور ڈاکٹر واٹسن کیمپنگ کرنے کیلئے گئے۔ انہوں کھلے آسمان تلے کیمپ لگایا اور سو گئے۔ آدھی رات کو شرلاک نے واٹسن کو اٹھایا اور اس سے پوچھا کہ آسمان کی طرف دیکھو اور مجھے بتاو تمہیں کیا نظر آتا ہے۔ واٹسن نے آسمان کی طرف دیکھا اور کہا کہ مجھے تو آسمان میں کروڑوں ستارے نظر آ رہے۔ شرلاک نے پوچھا کہ تم اس سے کیا نتیجہ اخذ کرتے ہو۔ واٹسن نے جواب دیا کہ اگر ان کروڑوں ستاروں میں سے صرف کچھ ہی کے گرد سیارے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کچھ زمین جیسے ہوں۔ اور اگر ان میں سے کچھ زمین جیسے ہیں تو یقینا وہاں زندگی بھی ہو گی۔ اس پر شرلاک نے کہا کہ ارے پاگل اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی نے ہمارا کیمپ چرا لیا ہے

Share


Tweet


ٹیچرز ڈے

ٹیچرز ڈے پر کسی نے اپنے بہت ہی قابل اور محترم استاد کو فون کیا اور کہا کہ

میں آج جو بھی ہوں آپ کی وجہ سے ہی ہوں

استاد محترم بولے

دیکھو ، ہمیں الزام نہ دو ، ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی

Share


Tweet


نو نقد نہ تیرہ ادھار

ایک لڑکا ایک نائی کی دکان میں داخل ہوا. نائی نے پہلے سے موجود گاہک سے کہا کہ یہ لڑکا اس دنیا کا سب سے پاگل لڑکا ہے اور دیکھو میں تمہیں ابھی ثابت کر کے دکھاتا ہوں

اس نے اپنی جیب سے ایک بیس روپے کا نوٹ نکال کر ایک ہاتھ پر رکھ لیا اور دو پانچ پانچ روپے والے سکے نکال کر دوسرے ہاتھ پر رکھ لئے اور لڑکے سے کہا کہ تم ان میں سے کیا لینا پسند کرو گے. لڑکے نے پانچ روپے والے سکے اٹھائے اور بھاگ گیا

کچھ دیر بعد جب وہ گاہک بال کٹوا کر نائی کی دکان سے باہر نکلا تو اس نے دیکھا کہ وہی لڑکا ہاتھ میں آئسکریم لئے آ رہا تھا. اس نے لڑکے سے پوچھا کہ تم نے بیس روپے کا نوٹ کیوں نہیں لیا. لڑکے نے جواب دیا کہ جس دن میں نے بیس روپے والا نوٹ لے لیا اس دن میں پانچ روپے سکوں سے بھی جاتا رہوں گا

Share


Tweet


اشتہار


چوہے کا مجسمہ

ایک دن ایک آدمی ایک سٹور میں کچھ خریدنے کے لئے گیا. بچوں کے کھلونوں کے سیکشن میں اسے تانبے کا بنا ہوا ایک چوہے کا مجسمہ نظر آیا. اسے وہ بہت دلچسپ لگا. وہ مجسمہ خرید کر جب سٹور سے باہر نکلا تو کچھ چوہے بھی اس کے پیچھے لگ گئے

اس نے ان چوہوں کو نظر انداز کیا اور گھر کی طرف چل پڑا. تھوڑی دور چل کر اس نے اہنے پیچھے دیکھا تو چوہوں کی تعداد بڑھ چکی تھی. یہ دیکھ کر وہ دریا کے پل کی طرف پڑا اور پل پر پہنچ کر اس نے وہ مجسمہ دریا میں پھینک دیا. تمام چوہوں نے اپنی جان کی پرواہ نا کرتے ہوئے دریا میں چھلانگ لگا دی

وہ آدمی دوڑتا ہوا سٹور میں واپس آیا. سٹور والے نے اسے دیکھتے ہی کہا کہ پیسے واپس نہیں ملیں گے. اس آدمی نے سٹور کے مالک سے کہا کہ میں پیسے لینے نہیں آیا. بس یہ پوچھنا تھا کہ کیا آپ کے پاس کسی سیاستدان کی شکل کا مجسمہ بھی مل سکتا ہے

Share


Tweet


مالک مکان

کچھ سیاحوں کو ایک گائیڈ ایک قلعے کی سیر کروا رہا تھا. اس نے سیاحوں کو بتایا کہ یہ قلعہ 600 سال پرانا ہے اور اسکی ہر چیز اپنی اصلی حالت میں ہے. اس کی ایک اینٹ بھی نہیں بدلی گئی اور نا ہی آج تک اس کی مرمت کی گئی ہے

سیاحوں میں موجود ایک بوڑھی عورت بولی، ارے واہ. یقیناً اس کے مالکان بھی میرے مکان مالک کے آباؤ اجداد میں سے ہوں گے

Share


Tweet


گوگل پیزا

ھیلو! کیا یہ گورڈنز پیزا کا نمبر ہے

نہیں سر یہ گوگل پیزا کا نمبر ہے

معذرت میں نے غلط نمبر ڈائل کر دیا

نہیں سر ایسا نہیں ہے۔ گوگل نے گورڈنز پیزا خرید لیا ہے۔ تو سر کیا آپ چیز، ساسیج اور موٹی کرسٹ والا پیزا آرڈر کرنا چاہیں گے

جی، لیکن آپ کو کیسے پتا

سر ہماری کالر آئی ڈی کی ڈیٹا شیٹ کے مطابق آپ نے پچھلی بارہ دفعہ یہی پیزا آرڈر کیا تھا

ٹھیک ہے۔ یہی پیزا دے دیں

سر میں آپ کو چیز کے بغیر اور سبزیوں کیساتھ پیزا تجویز کروں گا

مجھے سبزیاں نہیں پسند ہیں

آپکو سبزیاں کھانی چاہییں۔ آپ کا کولیسٹرول بہت زیادہ ہے

آپ کو کیسے پتا

سر ہمارے پاس آپ کے پچھلے سات سال کے بلڈ ٹیسٹ ہیں

ٹھیک ہے۔ لیکن مجھے سبزیوں والا پیزا نہیں چاہییے۔ میں کولیسٹرول کیلئے دوائی کھاتا ہوں

لیکن سر آپ دوائی باقائدگی سے نہیں کھا رہے۔ ہمارے کمرشل ریکارڈ کے مطابق آپ نے آخری بار چار مہینے پہلے کولیسٹرول کی دوائی خریدی تھی

میں نے پچھلے مہینے مزید دوائی بھی خریدی تھی

لیکن سر آپ کی بینک سٹیٹمنٹ کے مطابق تو ایسا نہیں لگتا کیونکہ آپ نے بینک سے اتنے پیسے نکلوائے ہی نہیں

میرے پاس کیش کے اور بھی ذرائع ہیں

لیکن سر آپ کے ٹیکس فارم میں تو کوئی اور ذریعہ نہیں بتایا ہوا آپ نے

کیا مصیبت ہے یار۔ مجھے نہیں چاہیے پیزا۔ میں کسی ایسی جگہ جا رہا ہوں جہاں کوئی انٹرنیٹ، ٹی وی، گوگل، فیسبک، یوٹیوب یا ٹویٹر نا ہو

میں آپ کی بات سمجھ سکتا ہوں سر لیکن پہلے آپ کو نیا پاسپورٹ بنوانا پڑے گا کیونکہ آپ کا پچھلا پاسپورٹ پانچ ہفتے پہلے ختم ہو چکا ہے

Share


Tweet


جنت میں کرکٹ

ایک کرکٹ کا شوقین لڑکا اپنے قریب المرگ دوست سے ملنے ہسپتال گیا۔ اس نے اپنے دوست سے کہا کہ اگر جنت میں بھی کرکٹ کھیلی جاتی ہوئی تو کیا تم مجھے خواب میں آ کر بتاؤ گے۔ اس کے دوست نے ہاں میں سر ہلایا اور مر گیا

کچھ دن بعد اس کا وہی دوست اس کے خواب میں آیا اور اس سے کہا: تمہارے لئے جنت سے ایک اچھی خںر ہے اور ایک بری خبر

اچھی خبر یہ ہے کہ جنت میں اگلے ہفتے سے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔ اور بری خبر یہ ہے کہ تم ہماری ٹیم کے اوپنر ہو

Share


Tweet


غلطی کو بار بار نظر انداز نہیں کرنا چاہییے

ایک آدمی کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ منتقل ہونے کا پیغام موصول ہوا۔ اس نے پیغام کھول کر دیکھا تو اس کے اکاؤنٹ میں دو ہزار روپے زائد منتقل کئے گئے تھے۔ اس نے کسی کو نہیں بتایا اور وہ پیسے نکال کر استعمال کر لئے

اگلے مہینے اس کے اکاؤنٹ میں جو تنخواہ منتقل کی گئی وہ دو ہزار روپے کم تھی۔ اس نے اپنی کمپنی کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ سے شکایت کی کہ اس کی تنخواہ دو ہزار روپے کم منتقل کی گئی ہے

اکاونٹس والوں نے جواب دیا کیا پچھلے مہینے آپ کے اکاؤنٹ میں دو ہزار زیادہ منتقل کئے گئے تھے۔ تب تو آپ نے کوئی اعتراض نہیں کیا

آدمی نے جواب دیا: اب ایک دفعہ تو میں نے آپ کی غلطی کو نظر انداز کیا۔ آپ بار بار غلطی کریں گے تو مجھے مجبورا آواز اٹھانی ہی پڑے گی

Share


Tweet


اشتہار


میں آج صبح استعفی دے چکا ہوں

ایک کمپنی کے باس نے میٹنگ کے دوران اپنے ملازموں کو ایک لطیفہ سنایا

سب ملازم لطیفہ سن کر بہت ہنسے سوائے ایک ملازم کے

باس نے اس ملازم سے پوچھا کہ کیا تمہیں میرا لطیفہ سمجھ نہیں آیا

ملازم نے جواب دیا: سر سمجھ تو آیا ہے لیکن میں آج صبح استعفی دے چکا ہوں

Share


Tweet


نمک لیتے آئیے گا

میاں جی اپنی زوجہ کے ساتھ صوفے پر بیٹھے ٹیلی ویژن دیکھ رہے تھے
جبکہ بیگم صاحبہ مالٹے کھا رہی تھیں اور فون پر ٹیکسٹ بھی کر رہی تھیں
میاں جی کے موبائل پر میسج ٹون سنائی دی. ان کا موبائل کچن میں چارجنگ پہ لگا تھا
وہ بادِل ناخواستہ اُٹھ کر کچن میں میسج پڑھنے گئے میسج بیگم کی طرف سے تھا... واپسی پہ نمک لیتے آئیے گا

Share


Tweet


گائے ہمیں کیا دیتی ہے

ایک موٹی ٹیچر اپنی کلاس کے بچوں سے سوال کر رہی تھی
ٹیچر: مرغی ہمیں کیا دیتی ہے
بچے: انڈے
ٹیچر: اور بکری ہمیں کیا دیتی ہے
بچے: دودھ
ٹیچر: اور بھیڑ ہمیں کیا دیتی ہے
بچے: اون
ٹیچر: اور گائے ہمیں کیا دیتی ہے
بچے: ہوم ورک

Share


Tweet


چائے یا شربت

لڑکی: امی مہمانوں کے لیے چائے بناؤں یا شربت؟

امی: پہلے تم بنا لو, پھر جو بھی بنے گا اس کو بعد میں نام دے دیں گے

Share


Tweet


پاگل ہوں بیوقوف نہیں

ایک آدمی اپنی گاڑی میں کہیں جا رہا تھا۔ پاگل خانے کے بلکل سامنے اس کا ایک ٹائر پنکچر ہو گیا۔ اس نے اپنی گاڑی روکی اور گاڑی میں سے سامان نکال کر ٹائر بدلنے لگا۔ اس نے ٹائر کے نٹ کھول کر ایک طرف اپنی ٹوپی میں رکھ لئے۔ اسی دوران وہاں سے ایک اور گاڑی گزری جو اس کی ٹوپی کے اوپر سے گزری اور میں موجود تمام نٹ ادھر ادھر بکھیر دئیے۔ کافی ڈھونڈنے پر بھی اسے ایک ہی نٹ مل سکا۔ اب وہ پریشان کھڑا سوچ رہا تھا کہ ایک نٹ کیساتھ ٹائر لگا کر گاڑی کیسے چلائے

پاگل خانے کی ایک کھڑکی سے ایک پاگل، جو یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا، نے اس سے کہا کہ گاڑی کے تمام ٹائروں پر پانچ نٹ لگے ہوتے ہیں۔ وہ باقی تینوں ٹائروں سے ایک ایک نٹ اتار کر اس ٹائر پر لگا لے۔ اس طرح اس کی گاڑی چلانے کے قابل ہو جائے گی۔ اس آدمی نے فوراً ایسا ہی کیا۔ ٹائر بدل کر جب وہ جانے لگا تو اس نے اس پاگل سے پوچھا کہ تم اتنے عقلمند ہو، انہوں نے تمہیں یہاں کیوں رکھا ہوا ہے

اس پاگل نے جواب دیا: میں یہاں اس لئے ضرور ہوں کیونکہ میں پاگل ہوں لیکن میں بیوقوف نہیں

Share


Tweet


اشتہار


مکمل ہونا بمقابلہ ختم ہونا

لوگ کہتے ہیں کہ مکمل ہونے اور ختم ہونے کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے حالانکہ کہ آسیا نہیں ہے

صحیح انسان سے شادی کرو، آپ مکمل ہو جاؤ گے

غلط انسان سے شادی کرو، آپ ختم ہو جاؤ گے

Share


Tweet



اردو حقائق 2020